
خلیج اردو
30 جون 2021
اسلام آباد : پاکستان نے کرونا وائرس کے کیسز میں کمی ریکارڈ کی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 735 کیسز سامنے آئے ہیں جو 25 اکتوبر کے بعد سب سے کم ریکارڈ شدہ کیسز ہیں جب ایک دن میں 707 کیسز ریکارڈ ہوئے تھے۔
پاکستان میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز 956392 اور صحت یابیاں 901985 ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد بھی کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے کل کرونا سے کل اموات کی تعداد 22254 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ متائثرہ صوبہ پنجاب ہے جہاں 346036 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سند 336507 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد ہے۔ ملک میں زیادہ لوگوں تک کرونا وائرس کے کیسز منتقل ہونے سے متعلق بڑی سطح پر مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جس میں مختلف وقتوں میں مکمل لاک ڈاؤن ، سمارٹ لاک ڈاؤن شامل ہے۔
Source: Khaleej Times






