پاکستانی خبریں

انتباہ : یہ خبر آپ کیلئے تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔ لاہور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج

خلیج اردو
02 جولائی 2021
لاہور : پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے صدرمقام لاہور میں ایک نجی اسکول کی جماعت سوئم کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب پولیس نے آئی جی پی پنجاب کی ہدایت کے بعد تحقیقات کا آغاز کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ تیسری کلاس کی بچی سے 22 جون کو زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد طبی ملاحظے کے بعد نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچی کی دادی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول میں ایک لڑکے نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اسکول کی پرنسپل کے مطابق زیادتی کی شکایت دو دن بعد کی گئی ہے اور بچی نے جس لڑکے پر زیادتی کا الزام لگایا وہ اس دن اسکول ہی نہیں آیا تھا۔

آئی جی پی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button