متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1573 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1527 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 39 ہزار 366 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 59 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 6 لاکھ 41 ہزار 049 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 19 ہزار 294 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1839 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہےکہ متحدہ عرب امارات میں اس وقت کورونا کے 19 ہزار 916 فعال کیسز ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button