متحدہ عرب امارات

یو اے ای نے ہائی اسکول کے ٹاپرز اور ان کی فیملیز کو بھی گولڈن ویزا دینے کا اعلان کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پیر کے روز ہائی اسکول کے ٹاپرز اور انکی فیملیز کو 10 سالہ گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اقدام ایسے ہونہار طلباء کو کوششوں اور انکی فیلیز کو سراہنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مزید برآں، یہ فیصلہ باصلاحیت افراد کے لئے پرکشش اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کرنا اور متحدہ عرب امارات کی ترقی کا حصہ بننے کے لئے غیر معمولی ذہنوں اور صلاحیتوں کو مالک افراد کو راغب کرنے کی حکومت خواہش کے مطابق ہے۔

10 سالہ گولڈن ویزا ان ہونہار طباء کو جاری کیا جائے جنہوں نے شاندار نمبر حاصل کیے ہوں گے یا سرکاری یا نجی اسکول میں سینکنڈری سرٹفیکیٹ میں کم از کم 95 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں گے۔ تاہم، ویزے کے لیے درخواست ایمریٹس اسکول اسٹیبلشمنٹ کے زریعے جمع کروانی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں یا اس باہر یونیورسٹی کے طلباء جن کی سائنسی مضامین کی حامل ڈگری میں سی جی پی اے 3 اشاریہ 75 سے کم نہیں ہے وہ بھی یو اے ای کے رہائشی ویزے اہل ہوں گے۔ یہ ویزے ان ایسے طلباء کی فیملیز کو بھی دیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button