خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی معشت بحال ہونے کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں مزید بھرتیوں کے لیے واک ان انٹرویو کر رہی ہیں۔
اس ہفتے ایک بینک کے لیے پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ سیلز ایگزیکٹو اور ایک ایف ایم سی جی کمپنی کے لیے ٹیکنیکل اسٹاف کی بھرتی کے لیے واک ان انٹرویو منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یو اے ای میں پرنسل لون سیلز میں 1 سے 2 سال کا تجربہ رکھنے والے افراد اس نوکری کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
امیدواران کو تجربے کے علاوہ کام کرنے کے لیے پرجوش اور ڈیڈ لائن مکمل کرنے والا ہونا چاہیے۔ نوکری کے لیے رکھے جانے والے امیدواروں کو 7 ہزار درہم تنخواہ اور دیگر مراعات دی جائیں گیں۔
پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ سیل ایگزیکٹوز کی ملازمتوں کے لئے واک ان انٹرویو 7 جولائی تک معاطو ایمپلائمنٹ سروسز، مسعود ٹاور 2 ، الفطائم آٹو مال ، پورٹ سعید ، دیرا ، دبئی پر جاری رہیں گے۔
بینک کے علاوہ معروف ایف ایم سی جی کمپنی یونیکائی فوڈز بھی وین سیل مین مین، اور مکینیکل اور یو ایچ ٹی ٹیکنیشن کی بھرتی کررہی ہے۔ کمپنی پرکشش تنخواہ پیکیج کے علاوہ رہائش اور آمدورفت کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔ اس نوکری کے واک ان انٹرویوز یونیکائی فوڈز الکوز1، المیدان اسٹریٹ نزد دبئی باؤلنگ سنٹر میں 8 جولائی تک کے جاری رہیں گے۔
Source: Khaleej Times







