متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 کیلئے تین مہینے کا کاؤنٹ ڈاؤن ، میسی نے کک مار کر شروعات کیں

خلیج اردو
دبئی : فٹ بال کے لیجنڈ لیونل میسی نے ایکسپو 2020 دبئی تک تین ماہ کے کاؤنٹ ڈاؤن کی شروعات کر دی۔

پیر کو دبئی کے میڈیا آفس کی طرف سے ٹویٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایکسپو 2020 سائٹ پر مشہور وصل پلازہ پر ارجنٹینا کے اسٹار فٹ بال کک مارہا ہے۔

https://twitter.com/DXBMediaOffice/status/1411934481737465865

الوصل دنیا کا سب سے بڑا 360 زاویے کی گنبد ہے۔

اس سال یکم اکتوبر سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات ایکسپو 2020کو جاری رکھے گا۔ مئی 2019 میں بھی میسی ایکسپو 2020 کا حصہ تھے۔

60 سیکنڈ کی ویڈیو میں دنیا کے مشہور فٹ بالر کو عالمی سطح پر شائقین کو فٹ بال سے جڑتے دکھایا گیا کیونکہ انہوں نے ٹیم ورک کے ذریعے ایکسپو 2020 بال کو ہوا میں رکھا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button