پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستانی حکام نے ایئر عربیہ کو پاکستان کے دو شہروں کے لیے 4 پروازیں چلانے کی اجازت دے دی

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان سول ایو ایشن حکام نے متحدہ عرب امارات کی ایئر عربیہ ایئر لائن کو پاکستان کے 2 شہروں کے لیے 4 پروازیں چلانے کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئر عربیہ کو پاکستان کے شہر فیصل آباد اور ملتان کے کل 4 پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے۔

پروازیں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی سے فیصل آباد اور ملتان کے درمیان چلیں گیں، جن کی باضابطہ اجازت سول ایوی ایشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک اجازت نامے کے ذریعے دی گئی ہے۔ ایئر عربیہ یہ پروازیں ہفتہ وار چلاے گی جن میں سے دو پروازیں فیصل آباد جبکہ دو ملتان کے لیے ہوں گیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے عراق کی ایئر لائن بغداد ایئر لائن کو بھی پاکستان کے لیے 4 پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ جو کہ 16 جولائی میں شروع کی جائیں گیں۔ پروازیں دو مرحلے میں چلائی جائیں گیں۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے نجف جبکہ دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف کے لیے بھی پروازیں شروع ہوجائیں گیں۔

Source: ARY News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button