
خلیج اردو آن لائن:
دبئی نے دنیا کا گہرا ترین سوئمنگ پول تعمیر کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ یہ پول دبئی کے ناد الشیبا کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔
یہ پول 60 اشاریہ 02 میٹر گہرا ہے۔ اور اس میں 14 ملین لیٹر پانی بھرا جاتا ہے۔ اس پول میں ایک ایک شہر ڈوبا ہوا اور اس کے علاوہ دیگر کئی حیرت انگیز چیزیں اس پول کے اندر تعمیر کی گئی ہیں۔
تالاب پیشہ ور تیراکوں سے لے کر سیکھنے والے تمام افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اس پول میں تیراکی کرنا ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔ یہ پول غوطہ خوروں بے مثال تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس پول میں غوطہ خور ڈوبا ہوا شہر دیکھ سکتے ہیں جس میں اپارٹمنٹ، کتابوں کی الماری، گیراج اور دیگر کئی حیرت انگیز اشیاء سے لطف انداز ہو سکتے ہیں۔

مزید برآں، پول میں دنیا کے ماہر غوطہ خوروں کی جانب سے غوظہ خوری بھی سیکھائی جاتی ہے۔ اور اس پول میں 6 اور 21 فٹ کی گہرائی پر کو کمرے بھی ہیں۔ پول میں لگے 56 کمیرے لگے اور جدید ساؤنڈ اور روشنیاں اسے میں غوطہ خوری کے تجربے کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ پول کے کی عمارت میں شاپنگ سنٹر اور کئی دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ پول جولائی کے آخر میں عام عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ جبکہ غوطہ خوری کے لیے بکنگ deepdivedubai.com سے کروائی جا سکتی ہے۔
View this post on Instagram
Source: Gulf Today.







