متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : نوکری کی تلاش میں آنے والا نوجوان مونگ پھلی کی پیکنگ میں منشیات کے ساتھ پکڑا گیا

خلیج اردو
دبئی : دبئی میں حکام نے انفرادی شخصیات سے کہا ہے کہ وہ کیوں متحدہ عرب امارات آتے ہوئے اپنے ساتھ دوسروں کا سامان نہ لے آئیں۔ دبئی کی استعاثہ عامہ نے ایک کہانی بتائی ہے جہاں ایک بے روزگار نوجوان سمگلروں کے ہتھے چڑھ گیا اور ان کیلئے منشیات سمگلنگ کر گیا۔

سلیمان کو 6 مہینوں کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد وہ اپنے ملک بدر کیا جائے گا۔

سلیمان بے روزگاری سے تنگ آکر چوریاں یا بھیک مانگنے کے قریب تھا۔ وہ اپنے علاقے میں ایک دوکان کے سامنے بیٹھا تھا کہ اقبال نامی ایک شخص نے ان سے خود کو متعارف کرایا۔

یہ جاننے کہ بعد کہ سلیمان بے روزگار ہے ، اقبال نے اسے متحدہ عرب امارات کے سفر کی آفر کی۔ اسے ایک شخص کو یہ سامان دینا تھا جس نے اسے ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہنا تھا۔

سلیمان کو ایک اچھی نوکری جس کی اچھی تنخواہ ہو اور رہنے کو مکان دینے کا وعدہ کیا گیا۔

استعاثہ کے مطابق ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے دیکھا کہ سلیمان کے سامان میں جڑی بوٹیاں تھیں ۔ اس کے پاس ایک باکس تھا جس میں مکھن میں مونگ پھلی تھی اور اس میں منشیات تھی۔ اس پر سلیمان کو منشیات سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر سلیمان کو وصول کرنے والا شخص سیلمان کیلئے انتظار کرتا رہا اور جب سلیمان کو دیر ہوئی تو انہوں نے حکام سے پوچھا جس پر اسے بھی گرفتار کیا گیا۔

بعد میں معلوم ہوا کہ سلیمان کو معلوم نہیں تھا کہ وہ سمگلنگ کرگیا ہے۔ دوسرا ملزم سلیمان کو لینے نہیں بلکہ اپنے پارٹنر کے کہنے پر گیا تھا۔ اس کا پارٹنر امارات میں مفرور ہے۔

استغاثہ نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اجنبیوں پر اعتماد نہ کریں کیونکہ وہ آپ کو مشکوک سامان لے جانے کے لئے بھلائی اور ذریعہ بناتے ہیں اور جب آپ مصیبت میں پھنستے ہیں تو وہ سب سے پہلے آپ کو چھوڑتے ہیں اور فرار ہوتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button