پاکستانی خبریں

پاک فضائیہ کا طیارہ زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

پاک فضائیہ کا طیارہ سی 130 بلوچستان کے علاقے دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا ہے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پی اے ایف کے سی 130 کے ذریعے زائرین کو بلوچستان سے اسکردو پہنچا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق زائرین کو پاکستان اور ایران کی سرحد پر واقع تفتان میں عارضی طور پر رکھا گیا تھا۔ اسکردو پہنچنے پر زائرین نے دور دراز مقام پر بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی پر حکومتی کوششوں کا اعتراف کیا۔

زائرین نے خصوصی پرواز کے ذریعے گلگت بلتستان پہنچانے پر پاک فضائیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کا ائیر ٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ ان ہی طیاروں کے ذریعے اب تک ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان بھی پاکستان لایا جا چکا ہے

Source:Sama News

April 6 , 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button