عالمی خبریںخلیجی خبریں

11 جولائی ذی الحج کا پہلا دن ہوگا، عیدالضحیٰ 20 جولائی کو منائی جائے گی، سعودی حکام کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ چونکہ آج سعودی عرب میں ماہ زی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہذا 10 جولائی کی بجائے  11جولائی بروز اتوار کو ماہ زی الحج کا پہلا دن ہوگا۔

اس طرح سے عید الضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو منائی جائےگی۔ کیونکہ عید الضحیٰ ہیمشہ زی الحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ لہذا زی الحج کی 10 تاریخ 20 جولائی کو ہوگی۔ اور 19 جولائی کو یوم عرفات ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے سعودی عرب کی عوام کو 9 جولائی کی شام زی الحج کا چاند دیکھنے کی تلقین کی گئی تھی۔ عدالت نے عوام کو ہدایت کی تھی کہ ان میں سے اگر کوئی ننگی آنکھ سے یا دوربین سے چاند دیکھتا ہے تو وہ قریبی عدالت میں اپنی شہادت ضرور درج کروائے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button