
خلیج اردو
12 جولائی 2021
دبئی : اقتدار میں آنے کے بعد اومان کے سلطان نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کیا ہے جہاں وہ اتوار کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران یمن کی صورت حال سمیت معیشت اور سرمایہ کاری میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سلطان ہیتھم بن طارق السید جس کا ملک یمن میں امن معاہدے کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کی زیرقیادت کوششوں میں شامل ہوچکا ہے ، دو روزہ سرکاری دورے پر نیوم شہر پہنچا۔
معرز مہمان کا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے استقبال کیا ۔ یہ کرونا وائرس کی وباء کے آغاز کے بعد 85 سالہ شاہ سلمان سے ان کی پہلی روبرو ملاقات تھیجس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
اس دورے کے دوران سعودی عرب اور عمان نے متعدد معاہدوں کی نگرانی کیلئے مشترکہ کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔
عمان کے وزیر خارجہ بدر البسعیدی نے ہفتے کے روز سعودی اخبار کو بتایا تھا کہ دو خلیجی ریاستوں کو آپس میں جوڑنے والی تاخیر سے شروع ہونی والی نئی سڑک کے افتتاح سے رسد اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں آسانی ہوگی۔
یمن کے ساتھ مشترکہ سرحدیں رکھنے والی سلطنت اومان نے یمن میں ایران سے منسلک حوثی ملیشیا اور سعودی زیر قیادت اتحاد کے مابین جاری 6 سالوں کی جنگ کے حوالے سے جنگ بندی کیلئے سفارتی کوشش میں تیزی لائی ہے۔
Source : Khaleej Times





