خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ڈی سی ٹی ابوظہبی نے گرین لسٹ ممالک کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کردی

خلیج اردو: ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت ، ڈی سی ٹی نے گرین لسٹ ممالک کی اپ ڈیٹ فہرست کا جمعرات کو اجراء کردیا ۔ ان ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کو ابوظہبی میں آنے کے بعد لازمی قرنطینہ کی شرط سے استثنی دیا گیا ہے – ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو اپنے روانگی مقام سے سفر کرنے سے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کا منفی پی سی آر کووڈ 19 ٹیسٹ پیش کرنا ہوگا اور ابوظہبی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر انہیں پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔ گرین لسٹ والے ممالک سے آنے والے ویکسین شدہ افراد کو ابوظہبی میں آمد کے چھٹے دن (ان کی آمد کا دن پہلا یوم تصور ہوگا) ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔ گرین لسٹ والے ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ افراد کیلئے پی سی آر ٹیسٹ دہرانے کا عمل چھٹے اور نویں دن تک کیلئے مقرر کیا گیا ہے – گرین لسٹ میں شامل ممالک ، ٹیریٹریز اور علاقوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور یہ عمل بین الاقوام صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے صحت و تحفظ کے سخت ترین معیار کو اپناتے ہوئے تمام اماراتی معاشرے کی بھلائی کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔ اس لسٹ کا اطلاق صرف شہریوں کے علاوہ ان ممالک سے آنے والے دیگر تمام شہریوں پر بھی ہوتا ہے – اپ ڈیٹ شدہ لسٹ مورخہ 8 اکتوبر 2021 کے مطابق البانیہ ، آرمینیا ، آسٹریلیا ، آسٹریا ، آذربائیجان ، بحرین ، بیلاروس ، بلجیئم ، بیلیز ، بھوٹان ، بولیویا ، بوسنیا ہرزے گوینیا ، برازیل ، برونئی ، بلغاریہ ، برما ، برونڈی ، کینیڈا ، چلی ، چین ، کولمبیا ، کوموروس ، کروشیا ، قبرص ، چیک ری پبلک ، ڈنمارک ، ایکواڈور ، ایستونیا ، فن لینڈ ، فرانس ، جارجیا ، جرمنی ، یونان ، ہانگ کانگ (ایس اے آر) ، ہنگری ، آئس لینڈ ، انڈونیشیاء ، آئرلینڈ ، اسرائیل ، اٹلی ، جاپان ، اردن ، قازقستان ، کویت ، کرغزستان ، لیختنشتاین ، لکسمبرگ ، مالدیپ ، مالٹا ، ماریشس ، مولدوا ، مناکو ، مونٹی نیگرو ، مراکش ، ہالینڈ ، نیوزی لینڈ ، ناروے ، عمان ، پولینڈ ، پرتگال ، قطر ، روس ، سان مارینو ، سعودی عرب ، سربیا ، سیشلز ، سنگاپور ، سلواکیہ ، سنگاپور ، سلوینیا ، جنوبی کوریا ، سپین ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، تائیوان (چین کا صوبہ) ، تاجکستان ، تھائی لینڈ ، تیونس ، ترکمانستان ، یوکرائن ، برطانیہ ، امریکا اور ازبکستان اس فہرست میں شامل ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button