خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ایس ای ایچ اے اور اے پی کے ڈی میں گردوں کے عطیات کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری معاہدہ

خلیج اردو: ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی ، (ایس ای ایچ اے) اور امریکی ریاست اوہائیو کے ایک غیر منافع بخش ادارے، الائنس فار پیئرڈ کڈنی ڈونیشن (اے پی کے ڈی) نے گردوں کے عطیات کے حالیہ کامیاب انتظام کے بعد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں تنظیمیں مقامی اور غیر ملکی مریضوں کے لیے گردوں کے عطیات اور ٹرانسپلانٹ کے مواقع بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہیں ، اس اسٹریٹجک معاہدے میں ایس ای ایچ اے اور اے پی کے ڈی، متحدہ عرب امارات میں گردوں کے عطیہ کے پروگرام کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ متحدہ عرب امارات یا بیرون ملک کے خواہشمند مریضوں کے لیے ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کرے گا۔ سی ای ایچ اے کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طارق فتحي نے کہا کہ ہماری مستقل ترقی اور کامیبای کا بنیادی عنصر سی ای ایچ اے کی عالمی پیشہ ور افراد کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری اور تعلقات کے قیام میں ہے ۔ اے پی کے ڈی کے ساتھ تعاون سے متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ کیئر نظام میں نمایاں پیشرفت کے حوالے سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوگی ۔ اس سے ہم گردوں کی دیکھ بھال کے حوالےسے مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کافی مواقع متعارف کراسکیں گے ۔ معاہدے کے تحت سی ای ایچ اے کڈنی کیئر (ایس کے سی) کو ہیلتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹمز ایپلی کیشنز کے تربیتی ماڈیولز میں شامل ہونے کا موقع میسر آئے گا ۔ یہ تعلیمی اور سائنسی تحقیقی مقالے اور تحقیقات بھی تیار کرے گا اور طبی ، تکنیکی اور انتظامی تجربات کے تبادلے کو یقینی بنائے گا۔ اے پی کے ڈی گردوں کے عطیات کے حوالے سے ایک طاقتور پلیٹ فارم ہے ، جو کہ الگورتھم میں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر الوین روتھ کی زیر نگرانی دنیا بھر کی حکومتوں اور ہسپتالوں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے کے موقع پر ڈاکٹر روتھ نے کہاتھا کہ گردوں کی بیماری ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے لیے عالمی کوششیں درکار ہے۔ متحدہ عرب امارات اپنی متنوع آبادی اور صحت کے مستحکم بنیادی ڈھانچے کے ساتھ اس حوالے سے کوششوں کی قیادت کرنے کی بہتر پوزیشن میں ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button