پاکستانی خبریں

پاکستان میں مقامی طور پر وینٹی لیٹرز تیاری کی اجازت مل گئی

پاکستان انجینیرنگ کونسل نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی اجازت دے دی ہے۔ وینٹی لیٹرز کی تیاری اور ٹیسٹنگ کیلئے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیا۔

پاکستان انجینیرنگ کونسل ( پی ای سی ) کی جانب سے ملک میں مقامی طور پر وینٹی لیٹز تیار کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مقامی طور پر وینٹی لیٹرز کی تیاری کی خصوصیات اور ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان انجینیرنگ کونسل کی ایکسپرٹ کمیٹی نے مقامی طور پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز کی منظوری دی۔

وینٹی لیٹرز کی تیاری اور ٹیسٹنگ کیلئے تیز ترین طریقہ کار اپنایا گیا۔ وینٹی لیٹرز کے کیلئے کونسل کو 48 ڈیزائن موصول ہوئے۔ وینٹی لیٹرز کے 3 ڈیزائن کو منظوری کیلئے بھیجا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ ٹریک ایکسپٹنس ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ٹیکینیکل کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ٹیکنیکل کمیٹی میں میڈیکل، و کریٹیکل کیئر ایکسپرٹ کے علاوہ بائیو میڈیکل و پروفیشنل انجینئرنگ ایکسپرٹ شامل تھے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق پی ای سے نے میکینیکل وینٹی لیٹرز کی فاسٹ ٹریک ٹیسٹ کی تیاری کیلئے 2 ٹیمیں بنائیں۔ ابتدائی ٹیم میں میڈیکل،و کریٹیکل کیئر ایکسپرٹ شامل ہیں جس میں ملک کے ٹاپ سول و ملٹری اسپتالوں کے کارڈیالوجسٹ، انستھیزیسٹ و انتہائی نگہداشت کے ماہرین شامل رہے، جب کہ دوسری ٹیم بائیو میڈیکل و پروفیشنل انجینیرنگ ایکسپرٹ پر مشتمل رہی۔

چیئرمین پی ای سی کے علاوہ ملک کے ٹاپ سول و ملٹری انجینیرز بھی اس کا حصہ رہے۔ گائیڈ لائنز کے مطابق کمیٹی نے مقامی سطح پر تیار شدہ وینٹی لیٹرز کی جانچ پڑتال کی۔

Source:Sama News

April 12,2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button