قاہرہ: کویت نے پیر کو کویڈ۔19 کے تحت2 نئی اموات کا اعلان کیا جس سے ملک میں ہلاکتوں کی کل تعداد 9 ہو گئی۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ ال ساناد نے بتایا کہ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے 80 نئے کیسس کی تصدیق کی ہے جس سے ملک میں کیسس کی کل تعداد 1،995 ہو گئی ہے۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ 72 افراد پہلے سےاس واۂرس کا شکارتھے اور 8 دیگر افراد کی تفتیش شامل ہے۔
ڈاکٹر ال ساناد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دو تازہ ترین اموات ہوئ جس میں ایک ہندوستانی اورایک بنگلہ دیشی تھا جو دائمی بیماریوں میں مبتلا تھے۔
اس دوران کویت کے وزیر صحت شیخ باسل الصباح نے کہا کہ کوویڈ 19 سے 62 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور ملک میں مجموعی طور پر صحت یاب ہونے کی تعداد 367 ہوگئی ہے۔
وزیر نے کویت کی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ، کہ وہ مریض جو کورونا واۂرس سے صحت یاب ہیں انھیں نامزد ہسپتال کے بحالی وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دو دنوں میں انھیں ہسپتال سے چھٹی دے دی جاۓ گی
source : Gulf News
20 April 2020





