
خلیج اردو
ریاض : کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا وہاں مسلمانوں کی مقدس سرزمین اور مقامات مقدسہ پر مسلمانوں کی حاضری کو بھی متائثر کیا۔ تاہم سعودی عرب نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے کوویڈ 19 سے متعلق تمام احتیاطی اور حفاظتی پروٹوکول اٹھا لیے ہیں۔
وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ بند جگہوں پر ماسک پہننا اب لازمی نہیں ہوں گے۔ تاہم مسجد نبوی اور مسجد نبوی میں اب بھی ماسک کی ضرورت ہوگی۔
#BREAKING: Saudi Arabia lifts all precautionary measures related to COVID-19, based on the follow-up of the epidemiological situation, the progress in the national vaccination program and the increase in the immunization rates. pic.twitter.com/OczzqME97R
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) June 13, 2022
سعودی پریس ایجنسی نے بتایا ہے کہ صحت کی سہولیات، عوامی تقریبات، ہوائی جہاز اور عوامی نقل و حمل جو احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے ممکن ہے کہ لوگوں کو ماسک پہننے کی ضرورت پڑے۔
اداروں، تقریبات، سرگرمیوں، ہوائی جہازوں اور عوامی نقل و حمل میں داخل ہونے کے لیے اب ویکسینیشن کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نئے ضابطے کا اطلاق مخصوص عمر کے لوگوں یا ان لوگوں پر نہیں ہوتا جنہیں سعودی عرب میں وزارت صحت نے ویکسین سے استثنیٰ دیا ہے۔
ایس پی اے نے کہا کہ وزارت لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے تیسرا بوسٹر شاٹ لگانے کی تجویز پر مبنی مہم جاری کی ہے۔
Source: Khaleej Times






