خلیجی خبریں

عمان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا اعلان-

عمان میں وزارت صحت نے پیر کو کوویڈ-19 کورونا وائرس کے 51 نئے کیسز کا اعلان کیا۔ نئے کیسز میں 37 عمانی اور 14 غیر عمانی افراد شامل ہیں-

اس سے کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2،049 اور اموات کی کل تعداد 10 ہوگئی ہے۔

وزارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ اب تک 364 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں-

وزارت شہریوں اور رہائشیوں کو یہ مشورہ دے رہی ہے کہ وہ پانی اور صابن سے ہاتھ دھوتے رہیں ، اور ساتھ ہی کھانسی اور چھینکنے کے وقت چہرے ، ناک ، منہ اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ اور صحت مند عادات پر عمل کریں۔

Source : Khaleej Times
27 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button