
خلیج اردو
راولپنڈی:بنوں میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے میں ہاک فوج کے 12 جوان شہید ہوگئے۔ فائرنگ سے 6 دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی کی دیوار سے ٹکرا دی۔خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلئے علاقے میں سینٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔۔۔بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔۔
شہداء میں گوجرانوالہ کے عمران احمد فاروقی۔۔۔سرگودھا کے حوالدار محمد جاوید اقبال۔۔۔ایبٹ آباد کے نائیک طہماس احمد۔۔۔ہری پور کے نائیک باسط فرید۔۔۔بارکھان کے سپاہی صفدر علی۔۔۔۔کوہلو کے سپاہی اسد بشیر۔۔ڈیرہ غازی خان کے سپاہی اعجاز حسین۔۔۔میانوالی کے سپاہی عاطف خان۔۔کرک کے سپاہی امان اللہ۔ جبکہ۔لوئر دیر سے سپاہی شاہ زمان شامل ہیں۔۔






