پاکستانی خبریں

بہت ہوگیا، اب بس کردیں اور مذاکرات کی طرف بڑھیں، چیئرمین پی ٹی آءی

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے چیئر مین بیر سٹر گو ہر نے حکومت اور مقتدر حلقوں کو ایک بار پھر غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔

 

انہوں نے عمران خان کا حوالہ دے کر کہا کہ مذاکرات کا بانی پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا ہم اب بھی کہتے ہیں کہ مذاکرات ضرور ہونے چاہیے کیونکہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتاہے۔

 

مسٹر گوہر نے واضح کیا کہ مذاکرات کے لیے شرط نہیں البتہ ہم نے مطالبات ضرور رکھےہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہر سٹیج پر ہونے چاہئیں۔ ہمیشہ سے جامع اور غیر مشروط مذاکرات کا حامی ہوں۔اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن بدقسمتی سے ایک سٹیج سے قبل رابطہ ختم ہوگیا۔

 

عمران خان کی نااہلی کے بعد ہنگامی طور پر پارٹی کی چیئرمین شپ سنبھالنے والے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دنیابھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی لیکن 26 نومبر کو ڈی چوک میں احتجاج کے لیے مظاہرین ابھی بیٹھے نہیں اور شیلنگ شروع کردی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button