
خلیج اردو
مکہ مکرمہ:پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات نے دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مسجد الحرام سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں دعا مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں مہوش حیات سفید چادر اور سیاہ عبایا میں ملبوس ہیں، جبکہ ان کی والدہ رخسار حیات بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔







