
خلیج اردو
راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک اہم آپریشن کیا جس کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ ملک میں امن و استحکام یقینی بنایا جا سکے۔






