پاکستانی خبریں

آرمی چیف کا بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ، جنگی تیاریوں اور نوجوانوں کے کردار پر زور

خلیج اردو
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے جوانوں کی ثابت قدمی، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسٹہ چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ایرینا کا افتتاح بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے اپنے خطاب میں سخت تربیت کو کسی بھی سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان آرمی کا خاصہ ہونا چاہیے تاکہ جدید جنگی چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔

انہوں نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء سے ملاقات کی اور انہیں تعلیمی قابلیت بڑھانے کی ترغیب دی۔

پاک فوج کے سربراہ نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فوج ایسے اقدامات کی حمایت کرتی ہے جو نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں معاون ثابت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ "قومی ترقی کے لیے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنا ہوگا کیونکہ ملک کی ترقی اور مستقبل میں ان کا کلیدی کردار ہے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button