عالمی خبریں

امریکہ کی اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کے اسلحے اور بلڈوزرز کی فروخت کی منظوری

خلیج اردو
واشنگٹن:امریکہ نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ اور بلڈوزرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو بم اور دیگر جدید ہتھیاروں کی فروخت پر دستخط کر دیے، جبکہ مزید اسلحہ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے واضح کیا کہ اسرائیل کی طرف سے دی گئی شرائط ان کے لیے ناقابل قبول ہیں، کیونکہ اسرائیل دوبارہ جنگ بندی ختم کر کے پہلے کی صورتحال پر واپس جانا چاہتا ہے۔

ادھر حوثی لیڈر عبد المالک الحوثی نے اسرائیل کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کی گئی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button