
خلیج اردو
لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقی ٹیم نے 180 رنز کا ہدف محض 29.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
راسی وین ڈر ڈوسن نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
ان کے ساتھ ہینرک کلاسن نے 64 اور ریان رکلٹن نے 27 رنز بنا کر اہم شراکت داری قائم کی۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
جنوبی افریقہ کی اس شاندار جیت کے بعد ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں، جبکہ انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔







