پاکستانی خبریں

جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے عمران خان نے اپنا بچا کھچا وزن دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دیا،عرفان صدیقی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں حکمران جماعت کے سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ خواتین اور معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کے حق میں وزن ڈالنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ دوسروں کو اپنی حدود یاد دلانے والے کو خود بھی اپنی حدود کا خیال رکھنا چاہیے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی جیسے حساس معاملے پر سیاسی مفادات کو ترجیح دینا قابل افسوس ہے۔

جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد کئی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست سے گریز کیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر مؤقف اپنایا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button