پاکستانی خبریں

جعفر ایکسپریس واقعہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس کانفرنس آج ہوگی

خلیج اردو
اسلام آباد:اسلام آباد میں آج سہ پہر ساڑھے تین بجے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری جعفر ایکسپریس واقعے کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس واقعے کی تفصیلات اور سیکیورٹی فورسز کے ریسکیو آپریشن پر جامع بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی آئی ایس پی آر واقعے کی تحقیقات، سیکیورٹی انتظامات اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اہم نکات پیش کریں گے۔

پریس کانفرنس میں واقعے کے پس منظر اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button