پاکستانی خبریں

ہمیں طعنے دینے والے بتائیں نواز شریف نے سلامتی کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا،بیرسٹر سیف کا نواز شریف کی غیر موجودگی پر سوالات، پی ٹی آئی کی قربانیوں کا ذکر

خلیج اردو
پشاور:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے والے یہ بتائیں کہ نواز شریف نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟ کیا نواز شریف کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ کیا ان کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے ہیں کہ وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے؟

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو جیل میں قید کر کے قومی اتفاق رائے کو خود ناکام بنایا ہے۔ ان کے مطابق، گزشتہ پانچ آپریشنز کی طرح کسی نئے آپریشن سے پہلے قومی اتحاد کی طاقت سے مسلح ہونا اولین شرط ہے۔ حکمرانوں کے جذبات اور الفاظ کی تکرار سے دہشت گردی کا کچھ نہیں بگڑ سکتا۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد اور احساسات کی حقیقی ترجمان ہے اور وہ دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والے قوم کے بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button