عالمی خبریں

امریکہ اور روس یوکرین میں 30 روزہ عارضی جنگ بندی پر متفق

خلیج اردو
واشنگٹن:
امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین میں 30 روزہ عارضی جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں روسی صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے روکنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے تحت اگلے 30 روز تک یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے نہیں ہوں گے۔

جنگ بندی کے دوران، ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی فوجیوں کو سلامتی کی ضمانت دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 175 قیدیوں کا تبادلہ آج متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، روس نے 23 زخمی یوکرینی فوجیوں کو بھی حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روس نے یوکرین کے لیے جنگ بندی کے حوالے سے ایک طویل مطالبات کی فہرست بھی پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی فوج کو دوبارہ مسلح نہ کیا جائے، یوکرین میں عوام کی جبری بھرتی نہ کی جائے، اور یوکرین کو غیر ملکی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ بند کی جائے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ ایران کو ایسا کوئی قدم نہیں اُٹھانے دیا جائے گا جس سے اسرائیل کو تباہ کرنے کی پوزیشن مل سکے۔

یہ معاہدہ عالمی سطح پر اہمیت رکھتا ہے اور اس سے یوکرین میں جنگ کی شدت میں کمی آسکتی ہے، تاہم اس پر عمل درآمد اور دونوں فریقین کی طرف سے کئے گئے وعدوں کی مانیٹرنگ بہت ضروری ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button