
خلیج اردو
اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔
تاہم، یہ رعایت قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی۔
65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی، جنہوں نے اپنی ایک تہائی سزا مکمل کر لی ہے، اس رعایت کے اہل ہوں گے۔ اسی طرح خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق کیا جائے گا۔






