
خلیج اردو
کراچی:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کی پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کامران قریشی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج ہیں۔ گرفتاری کے بعد کامران قریشی کا وڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے میڈیا سے معافی مانگ لی۔
اپنے بیان میں کامران قریشی نے کہا کہ "میڈیا سچائی دکھا رہا تھا، لیکن مجھے صرف اپنا بیٹا نظر آ رہا تھا۔ اگر میری وجہ سے کسی میڈیا والے کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں۔”






