
خلیج اردو
لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
اداکارہ کے خلاف امانت میں خیانت اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے اداکارہ کے وارنٹ گرفتاری تھانہ ڈیفنس سی میں جمع کرا دیے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔






