سپورٹسپاکستانی خبریں

پاکستان کا شاندار کم بیک، حسن نواز کی دھواں دار سنچری سے کیویز کو شکست

خلیج اردو
آکلینڈ:پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ 205 رنز کا ہدف شاہینوں نے صرف 16 اوورز میں حاصل کر لیا۔

حسن نواز نے 44 گیندوں پر شاندار 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ آغا سلمان نے 51 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ محمد حارث 20 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی بولرز نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی، حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر آخری اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔ مارک چیپمین 94 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مائیکل بریسویل نے 31 اور ڈیرل مچل نے 17 رنز بنائے۔ فل ایلن اور کائل جیمیسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button