
خلیج اردو
آکلینڈ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران ایک خوبصورت لمحہ دیکھنے کو ملا جب پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں پاکستانی کھلاڑیوں نے روزہ افطار کیا۔
اذان کے وقت امپائرز نے کھیل کو کچھ دیر کے لیے روک دیا تاکہ کھلاڑی روزہ افطار کرسکیں۔
میچ کے دوران تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی کی۔ فینز نے امپائرز کے اس اقدام کو بھی سراہا جس سے کھلاڑیوں کو مذہبی فریضہ ادا کرنے کا موقع ملا۔






