
خلیج اردو
پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے جعفر ایکسپریس حملے کو سکیورٹی کی ناکامی قرار دے دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایجنسیز عوام کی حفاظت کے بجائے پی ٹی آئی اور میڈیا کے پیچھے پڑی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات درج ہیں اور میں تین دن سے پشاور میں ہوں، ایسا لگتا ہے کہ مجھے ہائی کورٹ میں ہی ٹینٹ لگا لینا چاہیے۔
عمر ایوب نے بلوچستان میں مسنگ پرسنز کے مسئلے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں رہی، صنعتیں بند پڑی ہیں اور چینی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شوگر ملز زرداری اور شریف خاندان کی ہیں، جنہیں کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔







