پاکستانی خبریں

سپارکو کا گلگت بلتستان میں گلیشیئر مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم

خلیج اردو
اسلام آباد: موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سپارکو نے گلگت بلتستان میں گلیشیئر مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کر دیا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے پر عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے 2025 کو گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔

سنٹر کے قیام کا مقصد گلیشیئرز پر نظر رکھنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ سپارکو کا یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button