
خلیج اردو
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ حکومت کو چیتے کی رفتار سے چلنا چاہیے، مگر وہ کچھوے کی چال چل رہی ہے۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ شارٹ لسٹ کیے گئے تین امیدواروں میں سے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار کی دہری شہریت نکلی، جبکہ باقی دو امیدوار معیار پر مکمل طور پر پورا نہیں اترتے تھے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جس اعلیٰ معیار کے امیدوار کی آپ تلاش کر رہے ہیں، اس کے لیے کچھ نہ کچھ تو کمپرومائز کرنا پڑے گا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔






