پاکستانی خبریں

حسن نواز کی کامیابی پر والدین کا فخر، والدہ نے نظر لگنے کے ڈر سے میچ نہ دیکھا

خلیج اردو
لیہ: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی حسن نواز کی شاندار کارکردگی پر ان کے والدین نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

حسن نواز کی والدہ نے کہا کہ انہوں نے اس ڈر سے میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو ان کی نظر نہ لگ جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن نواز کی محنت رنگ لے آئی اور وہ بیٹے کی کامیابی پر اللہ کی شکر گزار ہیں۔

والد نے بتایا کہ وسائل کی کمی کے باوجود حسن نواز نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے سفر کو جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ حسن نواز نے لیہ کے پسماندہ علاقے کوٹلہ حاجی شاہ سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور آج قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

والدین نے حسن نواز کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button