
خلیج اردو
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی خط کا جواب دیتے ہوئے موجودہ صورتحال اور ایرانی مؤقف کو واضح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا جواب عمان کے حوالے کیا گیا ہے جو اس معاملے میں ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 مارچ کو ایران کو خط بھیجا تھا جس میں نئے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی درخواست کی گئی تھی۔ ایران کے اس اقدام کو خطے میں تنازع کے حل کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔







