خلیج اردو
نیویارک:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ کے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں شروع ہو رہے ہیں، اور امریکی صدر ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ٹیمی بروس نے خبردار کیا کہ اگر ایران مذاکرات نہیں کرتا تو اس کے لیے یہ بہت برا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔







