عالمی خبریں

امریکی صدر کا ٹیرف میں عارضی نرمی کا اعلان، پاکستان کو بھی ریلیف مل گیا

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے سوا باقی ممالک پر اضافی ٹیرف کے نفاذ کو 90 روز کے لیے مؤخر کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت دیگر ممالک کو عارضی ریلیف مل گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے چین پر ٹیرف بڑھا کر 125 فیصد کر دیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کو جلد سمجھ آ جانا چاہیے کہ دھوکہ دہی اب ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ 75 سے زائد ممالک امریکہ سے مذاکرات پر آمادہ ہو گئے ہیں، جب کہ 90 دن کی مدت میں 10 فیصد ٹیرف لاگو رہے گا۔

صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی اور عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button