پاکستانی خبریں

امریکی ٹیرف سے ترقی پذیر ممالک متاثر، معاملہ حل ہونا چاہیے،ترجمان دفترخارجہ شفقت علی کی پریس کانفرنس

خلیج اردو
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے اور اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس پر کام کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کے معاملے کو افغان ڈیسک سے چیک کیا جائے گا۔

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے شفقت علی نے کہا کہ حکومت اس پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت آئی ایف آر پی (بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ پریکٹس) کا مرحلہ وار نفاذ کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات سے پاکستانی ویزوں پر پابندی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس پر مکمل پابندی نہیں ہے۔ برطانیہ سے پاکستان لائے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کے بارے میں کہا کہ اس کو دیکھیں گے۔

امریکا کی جانب سے بگرام میں ایئر بیس قائم کرنے کے بارے میں شفقت علی نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں اور یہ افغانستان اور امریکا کے درمیان آپسی معاملہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button