خلیج اردو
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم یوٹرن لیتے ہوئے چین کے علاوہ باقی تمام ممالک پر ٹیرف 90 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد پاکستان سمیت ان ممالک کو رعایت مل گئی جنہوں نے جوابی ٹیرف نہیں لگایا تھا۔ ا
س اقدام کے بعد امریکا اور پاکستان سمیت کئی ممالک کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھنے کو ملی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2036 پوائنٹس اضافے سے 116,189 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس 1353 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
خام تیل کی قیمت بھی 2 فیصد بڑھ گئی، جس سے عالمی سطح پر معیشت کو مثبت اثرات ملے۔







