عالمی خبریں

نائب امریکی صدر کا چینی عوام سے متعلق توہین آمیز بیان، چین کا شدید ردعمل

خلیج اردو
واشنگٹن/بیجنگ: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے چینی عوام سے متعلق توہین آمیز بیان پر چین نے سخت ردعمل دیا ہے۔ جے ڈی وینس نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم چین کے گنواروں سے رقم ادھار لیتے ہیں تاکہ وہ چیزیں خرید سکیں جو چین کے گنوار تیار کرتے ہیں۔” ان کے اس بیان پر چین نے اسے "جاہلانہ اور افسوسناک” قرار دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے تبصرے نہ صرف حیران کن ہیں بلکہ ایک ذمہ دار عہدے دار کے شایانِ شان بھی نہیں۔ چینی عوام اور حکومت نے اس بیان کو ناپسندیدگی سے مسترد کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی جے ڈی وینس کو شدید تنقید کا سامنا ہے، صارفین نے کہا کہ "غرور اور بدتمیزی ہی ان کا اصل چہرہ ہے”، جبکہ کئی صارفین نے انہیں "نکتہ نظر کی کمی رکھنے والا ایک دیہی ذہن رکھنے والا گنوار” قرار دیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور چین کے تعلقات پہلے ہی کئی عالمی امور پر کشیدگی کا شکار ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات دونوں ممالک کے درمیان مزید تلخی پیدا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button