
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بچھائی ہوئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے
طلال چودھری کے مطابق پی ٹی آئی نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سخت شرائط پر معاہدے کئے اور پاکستان کی عالمی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا اور پاکستان کے دوست ممالک سے تعلقات کو متاثر کیا۔ طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور غیر یقینی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ اب وہ خود کو معصوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کا ایجنڈا ذاتی انا، انتقام اور بیرونی مداخلت پر مبنی تھا، اور ان کے بیرونی ایجنڈے کا خمیازہ پورے ملک کو بھگتنا پڑا۔






