پاکستانی خبریں

جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز پر مزید رائے نہ دے، انہی گائیڈ لائنز پر عمل کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیس سنگل سے ڈویژن بینچ ٹرانسفر نہ کرنے کا حکم

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو کیس سنگل بینچ سے ڈویژن بینچ میں ٹرانسفر نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل بنچ نے 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو ہدایت کی کہ جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز پر مزید رائے نہ دے، انہی گائیڈ لائنز پر عمل کیا جائے۔

قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کردہ کیسز دوبارہ مختلف بینچز میں بھیجنے کا حکم دیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ رولز واضع ہیں کہ کیسز کی مارکنگ اور فکس کرنا ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کا اختیار ہے، تاہم ڈپٹی رجسٹرار کو کیس واپس لینے یا کسی اور بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا اختیار نہیں۔

آصف زرداری کے کیس میں فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ جج نے خود طے کرنا ہے کہ وہ کیس سنے گا یا نہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ انتظامی سائیڈ پر قائم مقام چیف جسٹس کو مناسب انداز میں آفس کی جانب سے معاونت نہیں فراہم کی گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button