عالمی خبریں

ٹرمپ کی چین پر اقتصادی یلغار، مجموعی ٹیرف 145 فیصد کردیا

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے اور مجموعی ٹیرف 145 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ 125 فیصد کا نیا ٹیرف صرف جوابی ٹیرف کے طور پر عائد کیا گیا ہے، جو اس 20 فیصد اضافی ٹیرف کے علاوہ ہے جو چین پر پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے۔

صدر ٹرمپ چین کے ساتھ معاہدے کے لئے پرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیرف پر ہر کوئی ڈیل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ بھی ڈیل ہو سکتی ہے اور چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے اور اس کی بدولت مہنگائی، بے روزگاری اور شرح سود میں کمی ہو رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ محصولات سے حاصل ہونے والے پیسوں سے امریکہ کے قرضوں کو چکایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button