پاکستانی خبریں

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا بجلی کے بلوں میں مزید کمی اور اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کا اعلان

خلیج اردو
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے، اور تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے ایک پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتائی جا سکتیں، اور یہ آئی ایم ایف کے پاس لے جائی جائیں گی۔

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو چکی ہیں، اور حکومت اور نجی شعبہ اس پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا، اور یکم جولائی کے بعد بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ اس کا مقصد بجٹ پر عمل درآمد کے لیے زیادہ وقت دینا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کی توقع ہے، اور ہم نے تمام اہداف پورے کر لیے ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے یہ وضاحت کی کہ تاجروں سے ٹیکس وصولی میں بہتری آئی ہے، اور تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button