پاکستانی خبریں

تیمرگرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک کروڑ روپے کا مطلوب خارجی ہلاک

خلیج اردو
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع دیر کے علاقے تیمرگرہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک کروڑ روپے کے انعام یافتہ خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا خارجی بیگناہ شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ حفیظ اللہ عرف کوچوان کے سر کی قیمت حکومت نے ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے اس کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم انسانیت دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button