عالمی خبریں

امریکہ میں غیر ملکیوں کیلئے رجسٹریشن لازم، دستاویزی ثبوت ہر وقت ساتھ رکھنا ہوگا

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکہ میں نئے امیگریشن قوانین کے تحت گرین کارڈ ہولڈرز سمیت ہر غیر ملکی کو رجسٹریشن کرانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر غیر ملکی کو اپنی قانونی حیثیت کا دستاویزی ثبوت ہر وقت پاس رکھنا ہوگا۔

نئے قوانین کے تحت ٹریفک پولیس سمیت دیگر ادارے کسی بھی وقت رجسٹریشن سٹیٹس کا ثبوت طلب کرنے کے مجاز ہوں گے۔ اس کے علاوہ تمام غیر ملکیوں کو فنگر پرنٹس دینا اور امیگریشن رجسٹریشن کا اندراج کرانا بھی ضروری ہوگا۔

قوانین میں یہ شق بھی شامل ہے کہ امریکہ میں 30 دن سے زائد قیام کرنے والے کینیڈین شہریوں کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ ان ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے یا قید کی سزا بھی دی جا سکے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button